اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس لائنز اور ضلع خیبر میں پولیس اور فرنٹیئر کور کی مشترکہ چیک پوسٹ پر پر دہشتگردوں کے حملوں کی شدید مذمت، حملوں میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کیلئے مغفرت اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا،وزیرِ اعظم کا دہشتگردوں کے ٹانک پولیس لائنز میں شر پسندی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی اہلکاروں کو خراجِ تحسین.۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے عفیریت کے پاکستان سے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رکھیں گے مجھ سمیت پوری قوم ملک کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے بہادر اہلکاوںکو خراج عقیدت پیش کرتی ہے پاکستان کے بہادر عوام دہشتگردی کی اس جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہیں۔