راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ، گذشتہ روز 2 ہزار 376 افغان شہریوں کی واپسی ، واپس جانے والوں میں 703 مرد، 415 خواتین اور 1258 بچے شامل ، پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 4 لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے ، گذشتہ روز 2 ہزار 376 افغان شہریوں کی واپسی ہوئی ، جن میں 703 مرد، 415 خواتین اور 1258 بچے شامل ہیں ، افغانستان روانگی کے لیے 114 گاڑیوں میں 235 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ، 14 دسمبر تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 4 لاکھ 31 ہزار 664 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔