اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں اپیل واپس لینے کی درخواست خارج ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں اپیل واپس لینے کی درخواست خارج ہونے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وکلاءکو ہدایات دے دی ہیں جس پر ان کے وکلاءپیر کو اپیل دائر کریں گے۔