لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے ملاقات کی ۔ دونوں قائدین کی ملاقات پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر وچیف ارگنائزر مریم نواز ،الیکشن سیل کے سربراہ اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق ، خواجہ سعد رفیق اور مریم اورنگزیب سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ جبکہ ملاقات میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما بھی شریک تھے ۔محمود خان اچکزئی نے نیب ریفرنسز میں بریت پر محمد نواز شریف کو مبارک دی ۔دونوں قائدین نے ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔محمد نواز شریف نے محمود خان اچکزئی کے لئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا، بریت کی مبارک پر شکریہ ادا کیا۔