اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں آبادی میں اضافہ روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پرپالیسی بنانےکی تجویز دی گئی ہے۔ یو این پاپولیشن فنڈاورپائیڈکے اشتراک سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں پاکستان میں آبادی میں اضافہ روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پرپالیسی بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ بچوں کی کم پیدائش کیلئے ملک میں بڑے پیمانے پرپروگرام شروع کیا جائے، بچوں کی پیدائش میں کمی کی حوصلہ افزائی کی جائے، آبادی میں اضافہ روکنے کیلئے فیملی پلاننگ کی خدمات فراہم کی جائیں۔ رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ بچوں کی پیدائش میں کمی اور وقفے کیلئے فیملی پلاننگ کی خدمات دی جائیں، جنسی اور تولیدی صحت بہترکرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی صوبے میں بچوں کی پیدائش میں کمی کا رحجان نہیں دیکھا گیا۔ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہےکہ صحت اور تعلیم کا بجٹ بڑھایا جائے، مفید ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔