اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشین ڈیولپمنٹ آوٹ لک رپورٹ جاری کردی جس میں پاکستانی معیشت کی بحالی اب بھی زیادہ اعتماد نہ ہونے کے سبب محدود ہے۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بلند مہنگائی کے سبب آبادی کی قوت خرید شدید متاثر ہوئی ہے،جولائی تا اکتوبر کے درمیان مہنگائی کی شرح اوسط 28.5 فیصد رہی،پاکستان میں مہنگائی میں کمی کی توقع ہے، مہنگائی میں کمی کی وجہ مالیاتی نظم و ضبط اور سخت زری پالیسی ہے، خوراک اور اہم خام مال کی بہتر دستیابی بھی مہنگائی میں کمی وجہ قرار دیا گیا ہے، چین اور بھارت میں مضبوط مقامی طلب اور توقع سے زیادہ ترقی کی رفتار ہے، چین کی معیشت رواں برس 5.2 فیصد پھیلے گی، یہ تخمینہ پہلے کے 4.9 فیصد سے بہتر ہے،جنوبی ایشیا میں 2023 میں معاشی شرح نمو بڑھنے کی رفتار بڑھ کر 5.7 فیصد رہنے کی توقع ہے، بنگلہ دیش اور مالدیپ میں شرح نمو میں کمی کی پیشگوئی کی ہے،جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک بشمول پاکستان میں شرح نمو بڑھنے کی رفتار کی توقع ہے۔