اسلا م آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان نے افغانستان سے ڈیرہ اسماعیل خان حملے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے افغان عبوری حکومت دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرے ،افغانستان ڈیرہ اسماعیل خان حملے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کرے ، بھارت عالمی برادری کی توجہ جموں و کشمیر سے نہیں ہٹا سکتا، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رکھے گا۔جمعرات کو میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جمرات کوآزاد جموں کشمیر کا دورہ کیا ،وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کیا اوربھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ۔انڈین سپریم کورٹ کے فیصلے نے کشمیریوں کی حق خودارادیت کو نظر انداز کیا ، انڈین سپریم کورٹ کا مقبوضہ جموں و کشمیر میں دائرہ اختیار نہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح اور اقوام متحدہ میں تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رکھے گا َ ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے واقعہ مذمت کی گئی ہے، افغانستان نے ڈیرہ اسماعیل خان حملے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے ، افغانستان ڈیرہ اسماعیل خان حملے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کرے ، پاکستان غزہ کی حق میں سیکیورٹی کونسل قرار داد کی حمایت کرتا ہے ، گلوبل ریفیوجی فورم کا اجلاس جنیوا میں ہورہا ہے جس میں پاکستان کے سفیر نمائندگی کررہے ہیں، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان انسداد دہشتگری کے موضوع پر مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔چین اور ترکیہ نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اقدامات پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کراتا رہا ہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی چوکی پردہشتگردحملے کی مذمت کی ہے، پاکستان کافی سالوں سے دہشت گردی کا شکار ہے پاکستان حقائق پر مبنی بیانات دیتا ہے ہماری سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کا نشانہ بن رہی ہیں ٹی ٹی پی سمیت دہشت گردوں کی پناہ گاہیں افغانستان میں ہیں افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے افغان عبوری حکومت دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرے افغانستان نے ڈی آئی خان حملے کی تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہےٹی ٹی پی سے جڑے دہشت گرد گروپ نے ذمہ داری قبول کی ہے پاکستان نے افغانستان کے ساتھ حملے کی تفصیلات فراہم کی ہیں آرمی چیف کے دورہ امریکہ سے قبل دفتر خارجہ سے مشاورت ہوئی ،دفتر خارجہ نے دورے کی تیاری کے لئے آئی ایس پی آر اور دفاعی حکام سے مل کر مشاورت کی اس قسم کے دوروں سے قبل دفتر خارجہ سے مشاورت کی جاتی ہے۔ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارت عالمی برادری کی توجہ جموں و کشمیر سے نہیں ہٹا سکتا،سرحد پار آمدو رفت کے لیے دستاویزات کی پالیسی کی منظوری کابینہ نے دی تھی اس پالیسی کے تحت پاکستان سفر کے خواہشمندوں کو ویزا کے کیے درخواست دینا ہو گی غزہ میں عالمی انسانی قوانین کا احترام کیا جا ئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مزاکرات کی رپورٹس کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔اس طرح کے کوئی مذاکرات کہیں نہیں ہو رہے متحدہ عرب امارت شارجہ میں 554 پاکستانی قیدی جیلوں میں موجود ہیں ہمارا مشن ان جیلوں کا دورہ کرتا رہتا ہے رواں برس ہم جنوبی کوریا سے سفارتی تعلقات مکمل یونے کے 40 برس منا رہے ہیںدونوں ممالک کے مابین دیاسی, اقتصادی اور تجارتی مزاکرات جاتی رہتے ہیں دونوں ممالک اقوام متحدہ کی اصلاحات کے. لیے یونائیٹڈ فار کنسینسس گروپ میں بھی تعاون کرتے ہیں۔