اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پی ٹی سی ایل نے خریداری معاہدے کے ذریعے ٹیلی نار پاکستان کے 100 فیصد حصص حاصل کرلیے۔پی ٹی سی ایل نے معاہدے کے ذریعے108 ارب روپے کے عوض ٹیلی نار پاکستان خو خرید لیا۔پی ٹی سی ایل نے معاہدہ کیش فری، ڈیٹ فری بنیادوں پر 100 فیصد حصص حاصل کرنے کا اعلان کردیا۔صدر و گروپ سی ای او، پی ٹی سی ایل و پی ٹی ایم ایل حاتم بامطرف کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار پاکستان کے مابین اسٹریٹجک ہم آہنگی ہمارے صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے بہت فائدہ مند ہوگی، اس معاہدے سے حقیقی فائدہ ہمارے صارفین کو ہی ہوگا، صدر و گروپ سی ای او، مشترکہ ادارہ تمام شعبوں میں بہترین خدمات فراہم کرے گا، بہترین کوریج، بلاتعطل ڈیٹا کی سہولت ، بڑے پیمانے پر رسائی اور صارفین کے لیے مصنوعات اور خدمات کی ایک وسیع رینج دستیاب ہوگی ۔