اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیر مذہبی امور انیق احمدنے کہا ہے کہ کہ عراق کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، عراق اور پاکستان کے عوام میں عقیدت، محبت اور اخلاص کے رشتے ہیں۔وزیر مذہبی امور انیق احمد سے عراق کے سفیر حامد عباس لفتہ نے ملاقات کی،دوطرفہ تعلقات ، مذہبی سیاحت اور ثقافت کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ،بغداد اور کربلا میں پاکستانی زائرین کیلئے پاکستان ہاوس کی تعمیر پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ عراق کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، عراق اور پاکستان کے عوام میں عقیدت، محبت اور اخلاص کے رشتے ہیں ،مذہبی سیاحت کے فروغ اور زائرین کی سہولت پر مبنی زیارت پالیسی وضع کی ہے ۔مذہبی زیارات کروانے والی نجی کمپنیاں حکومتی سطح پر رجسٹرڈ کی جائیں گی جبکہ عراقی سفیر حامد عباس لفتہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی پاکستانی زائرین کے ویزے اور سہولیات کیلئے عراقی وزارت داخلہ و خارجہ سے مسلسل رابطہ ہے ۔