اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مختصر فیصلہ جاری کیا۔ حکمنامے میں لکھا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل منظور کی جاتی ہے۔ احتساب عدالت کا العزیزیہ ریفرنس میں 24 دسمبر 2018 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ تحریری حکمنامے میں لکھا ہے کہ نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں لگائے گئے الزامات سے بری قرار دیا جاتا ہے۔ فیصلے کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔