اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے صحت سہولت پروگرام ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ پندرہ دسمبر سے تمام ہسپتالوں کو صحت سہولت پروگرام بند کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ۔ ہدائت نامے کے مطابق صرف پندرہ دسمبر سے قبل داخل ہونے والے مریضوں کا علاج فوری کرانے کا کہا گیا ہے ۔ جس کے بعد اسلام آباد ، جموں وکشمیر ، اورگلگت بلتستان کے تمام ہسپتالوں میں پندرہ دسمبر کے بعد کوئی بھی مریض صحت سہولت پروگرام کے تحت داخل نہیں کیا جائے گا ۔ جبکہ پی ایم او کی منظوری کے بعد صرف کینسر اور ایکسڈنٹ کے مریض ہی صحت سہولت پروگرام سے مستفید ہو سکیں گے ۔ قبل ازیں نگران وزیر صحت نے صحت سہولت پروگرام بند ہونے والی خبروں کی تردید بھی کی تھی۔