لاہور(نمائندہ خصوصی) حکومت نے 9 مئی کے 18 اشتہاریوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ کر لیا، لاہور پولیس نے چیئرمین نادرا کو خط لکھ دیا،خط میں کہاگیا ہے کہ 18 اشتہاری ملزم شامل تفتیش ہوئے نہ انسداد دہشت گردی عدالت پیش ہوئے،شامل تفتیش ہونے تک ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کئے جائیں، اشتہاری ملزمان میں مراس سعید،اعظم سواتی،حماد اظہر ، میاں اسلم اقبال،کرامت کھوکھر،علی امین گنڈاپور ،واثق قیوم عباسی،مسرت چیمہ،جمشید چیمہ ،زبیر نیازی،ندیم عباس،غلام محی الدین شامل ہیں،پولیس کے مطابق اشتہاری ملزمان کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کئے جا چکے ہیں۔