لاڑکانہ(رپورٹ محمد عاشق پٹھان) تھانہ لاشاری کی حدود زنگیجا گاؤں کے قریب اناج کے ڈھیر کو نظرِ آتش کرنے والا معاملہ، ایس ایس پی لاڑکانہ سید عبدالرحیم شیرازی کی متاثرہ کسان کے گھر پہنچے، اس موقع پر ڈی ایس پی رتوڈیرو اور متعلقہ ایس ایچ او تھانہ لاشاری بھی ان کے ہمراہ تھے، ملاقات کے دوران متاثرہ کسان اور اسکی صاحبزادی زینب زنگیجو نے پولیس کی جانب سے بھرپور تعاون پر ایس ایس پی لاڑکانہ کا شکریہ ادا کیا جبکہ ایس ایس پی لاڑکانہ نے متاثرہ کسان اور ان کے اہلخانہ کو یقینی دلاتے ہُوئے کہا کہ آپ لوگوں کی ہر طرح کی جائز قانونی و اخلاقی مدد جاری رکھی جائیگی،جس کی ہم نے قسم بھی کھا رکھی ہے، بروقت پیروں کے نشانات کے ذریعے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی،شک کی بنیاد پر چند مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے، واضع رہے کہ چند روز قبل تھانہ لاشاری کی حدود گاؤں زنگیجا کے قریب میٹرک کی طالبِ علم زینب زنگیجو کے والد کے اناج کے ڈھیر کو نظرِ آتش کرنے والا واقعہ پیش آیا تھا،جس کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی لاڑکانہ نے مقدمہ درج کرنے اور ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے کے احکامات جاری کیے تھے جس کے بعد تھانہ لاشاری میں زینب کے والد اوشاق علی زنگیجو کی مدعیت میں مقدمہ 49/23 زیر دفعہ 427,435,34ppc درج کرلیا گیا جبکہ سوشل میڈیا کے ذریعے ایس ایس پی لاڑکانہ کو دادرسی کرنے کی اپیل کرنے والی میٹرک کی طالبِ علم متاثرہ کسان اوشاق علی کی صاحبزادی سے ایس ایس پی لاڑکانہ نے ملاقات کی۔