برسلز( نیٹ نیوز )اٹلی، فرانس اور جرمنی نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ حماس اور اس کے حامیوں کے خلاف عبوری پابندیاں لگائی جائیں۔ اس امر کا مطالبہ تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی طرف سے یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل کے نام لکھے گئے ایک مشترکہ خط میں کیا ہے۔مشترکہ خط میں کہا گیا ہے ‘ ہم اس تجویز کی مکمل حمایت کرتے ہیں کہ حماس کے خلاف عبوری پابندیاں لگا دی جائیں اور اس کی حمایت کرنے والوں کو بھی ان پابندیوں کی زد میں لایا جائے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے’ پابندیوں کے اس فیصلے کے ذریعے ہم حماس کے خلاف ایک سخت سیاسی پیغام دے سکیں گے اور اسرائیل کے ساتھ اظہاریکجہتی کر سکیں گے۔’یاد رہے یورپی یونین میں اسرائیل اور امریکہ کی طرح یہ آوازیں موجود ہیں کہ غزہ کی حکومت پرحماس کی جگہ کسی اور کو غزہ کا کنٹرول دے دیا جائے۔ اس بارے میں ‘ بعد از حماس ‘ کے ایجنڈے پر امریکہ و یورپ میں مشاورت کافی آگے بڑھ چکی ہے۔اس لیے ضروری ہے کہ غزہ کی حکومت حماس سے کسی اور کو منتقل کرنے سے پہلے حماس پر عبوری پابندیاں لگا کرغزہ میں حکومتی تبدیلی کی طرف آگے بڑھا جائے۔ اسی ضرورت کے پیش نظر عبوری پابندیاں لگانے کا مشترکہ خط میں مطالبہ