کراچی ( نمائندہ خصوصی) ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بدھ کی شب ہونے والی بارش کے بعد شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ کےا اور نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لےا، اس موقع پر مےونسپل کمشنر افضل زےدی، مےنےجنگ ڈائرےکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مےنجمنٹ زبیر چنا اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے، اےڈمنسٹرےٹر کراچی نے ضلع جنوبی میں آئی آئی چندریگر روڈ، پی آئی ڈی سی، مائی کولاچی روڈ ،صدر، شاہین کمپلیکس، تین تلوار کلفٹن، برنس روڈ سمیت ملحقہ علاقوں کا دورہ کےا اور بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لےا، انہوںنے کہا کہ بعض نشیبی علاقوں میں کچھ پانی جمع ہونے کی شکایات ملی تھیں، تاہم سڑکوں پر کے ایم سی اور ڈی ایم سیز، واٹر بورڈ، سندھ سالڈ ویسٹ مےنجمنٹ کے عملے نے نکاسی آب کا کام تےزی سے انجام دےاجس سے صورتحال کنٹرول میں رہی، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب وزیر مینشن، گارڈن، ایم اے جناح روڈ کے بعد ضلع وسطی پہنچے اور کے ڈی اے چورنگی، ناگن چورنگی، یو پی موڑ اور دیگر علاقوں کا دورہ کےا،انہوں نے خاص طور پر نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لیا اور عملے کو ضروری ہداےات دیں
انہوں نے قلندریہ نالہ اور شادمان نالے کی صفائی مکمل کرنے کے احکامات دئیے تاکہ نکاسی آب میں رکاوٹ دور کی جاسکے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلےم نے ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کو نکاسی آب کے کاموں سے متعلق تفصےلات بتاتے ہوئے کہا کہ نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کا کام تیزی سے جاری ہے، اےڈمنسٹرےٹر کراچی نے ہداےت کی کہ جن علاقوں میں نکاسی آب کاکام ہورہا ہے وہاں متعلقہ اداروں کے عملے کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہر کے کسی حصے میں بارش کا پانی جمع نہ رہے، بعدازاں ایڈمنسٹریٹر کراچی ضلع شرقی پہنچے اور گُرو مندر، مزار قائد، ٹیپو سلطان روڈ، طارق روڈ، گلستان ظفر نالہ سمیت متصل علاقوں کا جائزہ لیا انہوں نے شاہراہ فیصل، نرسری، کارساز، سندھی مسلم سوسائٹی اوردےگر ملحقہ علاقوں کا دورہ بھی کےا اور وہاں نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ مختلف نشیبی علاقوں میں بھاری مشینری کے ساتھ نکاسی آب کا کام انجام دےا گےا اور بلدیاتی عملہ رات گئے تک سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں کام میں مصروف رہا، پوری کوشش کی گئی کہ بارش سے شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، اےڈمنسٹرےٹر کراچی بےرسٹر مرتضی وہاب نے ضلع غربی کے نالوں کا بھی دورہ کےا جن میں اورنگی ٹاﺅن نالہ اور قصبہ موڑ نالہ شامل تھے، وزےر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی علی احمد خان، مےونسپل کمشنر کے اےم سی سےد افضل زےدی، پاکستان پےپلز پارٹی ضلع غربی کے مقامی رہنمائ، سےنئر ڈائرےکٹر مےونسپل سروسز مظہر خان اور دےگر افسران بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے، اےڈمنسٹرےٹر کراچی نے ان دونوں نالوں کی صورتحال کا معائنہ کےا اور متعلقہ عملے کو ان کی صفائی سے متعلق ہداےات دیں۔