کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظورحسین وسان نے پیش گوئیاں کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن 8فروری کو ہوں گے، نیا سال ملک اور سیاست کیلئی2023سے بہترہوگا،پی پی پی اور ن لیگ میں اتحاد نہیں ہوگا ،آئندہ انتخابات میں وزیراعظم بلاول بھٹو یا نوازشریف ہوں گے،مولانا فضل الرحمان ملک کے صدر نہیں بینں گے،بلے کے بھی عام انتخابات میں ففٹی ففٹی چانسز ہیں۔منظور حسین وسان نے اپنے بیٹے کی سالگرہ کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ الیکشن 8فروری کو ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نیا سال ملک اور سیاست کیلئی2023سے بہترہوگا اور2024ملکی معیشت اور لا اینڈ آرڈرکی صورتحال کیلئے بھی اچھا ثابت ہوگا۔انہوںنے کہاکہ پی پی پی اور ن لیگ میں اتحاد نہیں ہوگا بلکہ الیکشن میں مقابلہ سخت ہوگا، آئندہ انتخابات میں وزیراعظم بلاول بھٹو یا نوازشریف ہوں گے۔مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ وہ اچھے آدمی ہیں مگر وہ ملک کے صدر نہیں بینں گے، تاہم ہوسکتا ہے کہ پہلے کی طرح کشمیر کمیٹی کے سربراہ بن جائیں۔پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بلے کے بھی عام انتخابات میں ففٹی ففٹی چانسز ہیں۔