اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) اوگرا کا دوہرا معیار، گیس کی قیمتوں کے متعلق سماعت بند کمروں تک منتقل ہو کر رہ گئی ۔ ذرائع کے مطا بق گیس کی قیمت میں 137.62 فیصداضافے کی درخواست کا معاملہ پراوگرانے گیس صارفین کی اکثریت کو سماعت میں شرکت سے محروم کردیا۔ اوگرا نے سوئی ناردرن کی درخواست پر فائیو سٹار ہوٹل میں سماعت کی،اوگرا صوبائی دارالحکومتوں میں سماعتوں کا انعقاد کررہا ہے جبکہ دیگرتمام شہروں کےصارفین کوسماعت کیلئے آن لائن رسائی بھی نہیں دی گئی مختلف شہروں سے گھریلو صارفین کی اکثریت سماعت میں شریک نہیں ہوسکے گی بجلی قیمتوں کے معاملے پر نیپرا اتھارٹی تمام سماعتیں ہیڈکوارٹر میں کرتی ہے ۔اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ نیپراسماعتوں میں عوامی آراء کیلئے آن رسائی فراہم کی جاتی ہے صوبائی دارالحکومتوں میں سماعتوں کا انعقاد اوگراقوانین میں شامل ہے، اوگرا کے قدرتی گیس قوانین میں یہ چیز شامل کی گئی ہے ، سماعت سے متعلق اشتہار میں تحریری تجاویز مانگی جاتی ہیں ، صارفین اوگراکوتحریری تجاویز ارسال کرتے ہیں ، اگر کوئی ڈیمانڈ کرے تو صرف اسی کو زوم لنک فراہم کیا جاتا ہے ۔قانون کے مطابق عوامی گیس سماعتوں کا سالانہ بجٹ رکھا جاتا ہے، اوگرا لائسنسنگ سے اپنے سماعتوں کے اخراجات پورے کرتا ہے ۔