کوئٹہ(نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما محترمہ فاطمہ خان مینگل نے مسلم لیگ ن خواتین ونگ بلوچستان کے اعزاز میں سرینا ہوٹل کوئٹہ میں پرتکلف عشائیہ دیا. مسلم لیگ ن خواتین ونگ کے صوبائی صدر ، سابق ایم این اے کرن حیدر ، فائزہ سکندر ، شمع شہزاد ، ممتاز بیگم ، دیگر نے شرکت کیا۔ عشائیہ میں بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورت حال ، جنرل الیکشن ، پارٹی اموار پر تفصیلی بات چیت بھی کیا گیا۔انشاءاللہ مسلم لیگ ن خواتین ونگ جنرل الیکشن میں بھر پور طاقت کا مظاہرہ کرئے گی۔ اور بلوچستان بھر میں کامیابی تک جدوجہد جاری رکھینگے۔ اور پارٹی منشور کو گھر گھر پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرئینگے۔