کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنمااور سابق وزیربلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کے الیکشن میں ن لیگ کے لیے کچھ بھی نہیں ہے پنجاب میں اتحاد، یہ بوکھلاہٹ ظاہر کررہی کہ ن لیگ کے لیے کچھ نہیں بچا، ہم میاں صاحب کی عزت کرتے ہیں لیکن سیاست میں ان کا کچھ نہیں رہا اسی لیے وہ آئیں، بائیں، شاہیں کررہے ہیں، پیپلز پارٹی عوام کا لاڈلہ بننا چاہتی ہے یہ کسی اور کا لاڈلہ بننے کی کوشش کررہے ہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر شاہ نے کہاکہ لاڈے پریشان ہیں انہیں کچھ نظر نہیں آرہا ہے، یہ پنجاب میں اتحاد، یہ گھبراہٹ اس بات کی غمازی ہے کہ یہ الیکشن ان کا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ اس طرح ظاہر کررہی تھی کہ اقتدار ان کے ہاتھ میں ہے، پھر کیوں ق لیگ اور آئی پی پی کے پاس دوڑے جارہے ہیں۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کا لاڈلہ بننا چاہتی ہے یہ کسی اور کا لاڈلہ بننے کی کوشش کررہے ہیں، الیکشن میں کسی اور کا لاڈلہ نہیں بلکہ وہ جیتے گا جو عوام کا لاڈلہ ہوگا۔رہنما پی پی نے کہا کہ یہ اب کچھ بھی کرلیں یہ الیکشن ن لیگ کا نہیں ہے، اسی لیے اب ن لیگ والے الیکشن کی بات نہیں کرتے آئیں، بائیں، شاہیں کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کوئی جماعت سیکیورٹی کا بہانہ کررہی ہے کوئی سردی کو جواز بنا رہی ہے ن لیگ بھی الیکشن پر مطمئین نہیں ہے، ہم میاں صاحب کی عزت کرتے ہیں لیکن سیاست میں ان کا کچھ نہیں رہا اسی لیے وہ آئیں، بائیں، شاہیں کررہے ہیں۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس الیکشن میں پیپلزپارٹی ملک کی سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرکے ایوان میں آئے گی، نو فروری کا دن بلاول بھٹو کا ہوگا اور دیگر جماعتوں کا سورج غروب ہوچکا ہوگا۔