اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) مہنگا حج پیکیج یا قبل از وقت اعلان ،وزارت مذہبی امور کو 14روز میں صرف 28ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں ، اسپانسر شب اسکیم کے تحت صرف 16سو درخواستیں موصول ہوئی ہیں ،ترجمان وزارت کے مطابق حج اپریشن کا اعلان کئی ماہ پہلے کیا گیا ہے ،عوام تیار نہیں ہیں مذید توسیع کا فیصلہ کل کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق حالیہ شدید مہنگائی مذہبی فریضے حج پر بھی اثر انداز ہوئی ہے اورسرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی توقع سے کم وصولی ہوئی ہے وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق ب تک کوٹے کی تقریبآ ایک تہائی درخواستیں جمع ہو سکی ہیں جبکہ حج درخواستوں کی وصولی میں صرف ایک دن کی مدت باقی رہ گئی ہے وزارت سے دستیاب اعداد وشمار کے مطابق اب تک 14 روز میں 28 ہزار درخواستیں جمع ہوسکی ہیں جس کے بعد وزارت کے حکام نے درخواست وصولی کی مدت میں اضافہ پر غور شروع کردیا ذرائع کے مطابق وزارت حج درخواستوں کی وصولی کی مدت ایک ہفتے سے دس روز تک بڑھائی جاسکتی ہے ذرائع کے مطابق سرکاری ریگولر حج اسکیم کے تحت اب تک ساڑھے 26 ہزار درخواستیں وصول ہوئی ہیں جبکہ اسپانسر شپ اسکیم کے تحت ڈالرز میں اب تک تقریبا 1600 درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں ذرائع کے مطابق حج اخراجات میں ایک لاکھ روپے کی کمی ہونے کے باوجود فی کس قربانی کے اخراجات سمیت تقریبا 11 لاکھ روپے ادا کر نے ہوں گے اس وقت سرکاری اسکیم کے تحت مجموعی کوٹہ 89 ہزار 605ہے اور کم دورانیہ کا حج متعارف کرانے کے باوجود بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے عدم دلچسپی ظاہر کی گئی ہے وزارت کی جانب سے سرکاری ریگولر حج اسکیم کے تحت تقریبا 65 ہزار اور اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 25 ہزار کوٹہ مختص کیا گیا ہے واضح رہے کہ گذشتہ سال وزارتِ مذہبی امور کو 20ہزار حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنا پڑا تھا جبکہ اس وقت تک حج کے لئے گزشتہ برس سے بھی کم درخواستیں جمع ہوئی ہیں اس حوالے سے وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا سعودی حکومت کی جانب سے حج انتظامات پہلے شروع کردئیے گئے تھے جس کی وجہ سے وزارت مذہبی امور کو بھی معمول سے پہلے حج اپریشن شروع کرنا پڑا اور وہ لوگ جو حج پر جانے کے خواہشمند ہوتے ہیں انکی ابھی تیاری نہیں تھی انہوں نے کہاکہ وزارت کو بنکوں سمیت عوام کی جانب سے حج درخواستوں کی وصولی میں توسیع کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن پر اگلے ایک روز میں فیصلہ کر دیا جائے گاواضح رہے کہ وزارت نے حج درخواستوں کی وصولی کا اعلان 27نومبر سے 12 دسمبر تک کررکھا ہے جو کل بروز منگل تک جاری رہے گا جس میں مذید توسیع کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔