کراچی( کامرس رپورٹر) انٹربینک میں ڈالرکے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہونے لگا، کاروبار کے دوران ڈالر 4 روپے سے زائد سستا ہوگیا۔ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں دوسرے روزبھی گراوٹ کا سلسلہ جاری ۔تجزیہ کاروں نے روپے کی قدر میں اضافے کی وجہ چینی بینکوں سے 2.3 ارب ڈالر کے قرض کے اعلان کو قرار دیا۔ جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 3روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 210.50روپے سے گھٹ کر207.50روپے اور قیمت فروخت211روپے سے گھٹ کر208روپے ہو گئی
اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 4روپے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 211روپے سے کم ہو کر207روپے اور قیمت فروخت212 روپے سے کم ہو کر 208روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 4روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یوروکی قیمت خرید219روپے سے کم ہو کر215روپے اور قیمت فروخت222روپے سے کم ہو کر218روپے ہو گئی جبکہ5روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 255روپے سے گھٹ کر250روپے اور قیمت فروخت258روپے سے گھٹ کر253روپے پر آ گئی