اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایک طرف دنیا انسانی حقوق کا عالمی دن منا رہی ہے تو دوسری طرف فلسطین میں نسل کشی جاری ہے،7 اکتوبر سے جاری حملوں میں 7870 بچوں اور 6121 عورتوں سمیت 17700 لوگوں کو قتل کیا گیا ہے،50 ہزار کے قریب لوگ زخمی جبکہ غزہ کی 85 فیصد آبادی بے گھر ہو چکی ہے،اقوام متحدہ کے مطابق ہزاروں بے گھر لوگوں کو اب تک کوئی پناہ گاہ نہیں ملی، شیری رحمان نے کہا کہ ان تمام حقائق کے باوجود کیا عالمی دنیا آج انسانی حقوق کا دن منائے گی؟ انسانی حقوق کا عالمی دن سیاہ دن بن چکا ہے،جس طرح فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی کی گئی ہے اس کے بعد تو اس سال انسانی حقوق کا سیاہ دن منانا چاہئےسکیورٹی کونسل اور عالمی دنیا اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی روک تھام میں ناکام رہی ہے، آج عالمی ممالک اپنے شہریوں کے حقوق کی بات کرتے وقت فلسطین میں انسانی حقوق کی صورتحال پر ایک نظر ضرور نظر ڈالنی چاہیے