اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے سینیٹر شوکت ترین نے سینیٹ کی نشست سے استعفی دے دیا۔ سینیٹر شوکت ترین نے دبئی میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات کی جو عراق سے دبئی پہنچ تھے شوکت ترین نے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کو اپنا استعفی پیش کیا جسے چیئرمین سینیٹ نے منظور کر لیا۔