اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن میں لاہور کے قومی اسمبلی کے11حلقوں میں ہونے والی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت آج ہوگی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے کاز لسٹ کے مطابق ضلع لاہور کے قومی اسمبلی کے 11حلقوں کے حوالے سے ہائی کورٹ میں دائر پٹیشن پر ہونے والے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن میں دوبارہ سماعت ہوگی ان حلقوں کی حلقہ بندیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں دائر عذرداریوں کے فیصلوں کے خلاف متعلقہ شہریوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جنہوں نے معاملہ دوبارہ الیکشن کمیشن کو نظر ثانی کیلئے بھجوایا تھا۔