غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک )شمالی غزہ کے اندر زمینی لڑائی کے دوران 2 اسرائیلی فوجی مارے گئے اور اس دوران ایک افسر شدید زخمی ہوگیا۔مارے گئے فوجیوں میں سے ایک کا تعلق بھارت سے نکلا .اسرائیلی میڈیا کے مطابق ، غزہ میں زمینی راستے سے حملہ کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کے 2 اہلکار آج حماس کی جوابی کارروائی میں ہلاک ہوگئے جن میں سے ایک کا تعلق بھارت سے تھا۔عبرانی میڈیا کے مطابق غزہ میں برّی فوج کے مزید 2 اہلکار حماس سے لڑتے ہوئے ہلاک ہو گئے جس کے بعد زمینی حملوں میں حماس کے ہاتھوں مارے جانے والے فوجیوں کی تعداد 88 ہوگئی۔حماس کے 7 اکتوبر کے حملے میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے جو لگ بھگ ایک ہزار سے زائد ہے جب کہ 200 کے قریب اسرائیلی فوجی یرغمال ہیں۔غزہ میں آج جھڑپ میں حماس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے دو اسرائیلی فوجیوں میں ایک کا تعلق بھارت سے نکلا ہے۔ گِل ڈینیئل نامی اسرائیلی فوجی کی پیدائش بھارت میں ہوئی تھی۔بھارتی میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے کہ گِل ڈینیئل کا تعلق ہندوستان سے ہے اور ان کے اہل خانہ کے کچھ افراد اب بھی بھارت میں مقیم ہیں ۔۔سوال یہ ہے کہ بھارتی فوج غزہ میں کیوں موجود ہے ۔۔۔؟؟؟کیا عالمی برادری اس کا نوٹس لے گی ۔۔