کراچی(کامرس رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے ملازمین کو ہفتے میں دو دن گھروں سے کام کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام ملازمین ہفتے میں دو دن گھروں سے کام کریں اور ورچوئل میٹنگز کو فوقیت دیں۔اس ضمن میں اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ اس کا بنیادی مقصد توانائی کی بچت کو یقینی بنانا اور بجلی کے استعمال کو کم سے کم کرنا ہے۔
مرکزی بینک نے کہا کہ ملازمین کو کار پولنگ کے عوض فوائد دیے جائیں گے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ دفاتر میں ایئرکنڈیشنر کا استعمال کم کیا جائے گا۔اسٹیٹ بینک نے فرنیچر سمیت دیگر اشیا کی خریداری بھی فی الوقت معطل کردی ہے جب کہ افسران کے اندرون ملک سفر کو بھی محدود کیا جا رہا ہے۔