پشاور ( نمائندہ خصوصی)خیبر پختونخوا میں کم عمر نوجوانوں کو نسوار اور سگریٹ بیچنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق 18 سال سے کم عمر کے افراد کو نسوار اور سگریٹ فروخت کرنا غیر قانونی ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کی سزا 3 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کم عمر افراد کو سگریٹ اور نسوار فروخت کرنے والے کو ابتدائی طور 5 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا اور دوسری بار بھی ارتکاب جرم کرنے والے دکاندار کو 3 ماہ کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔