لاہور (نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی رہنماءبیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ عمران خان کی نا اہلی کا نوٹیفکیشن غیر آئینی ہے، توشہ خانہ نا اہلی ختم ہونے تک نیا چیئرمین منتخب کیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کا نوٹیفکیشن غیر آئینی ہے،توشہ خانہ کی نااہلی ختم ہونے تک ہم نے نیا چیئرمین منتخب کیا ہے،بانی چیئرمین پی ٹی آئی نااہلی ختم ہونے پر جنرل الیکشن بھی لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن سے روکا گیا تو ہم چیلنج کریں گے، بے شک کاغذی نوٹیفکیشن ہے لیکن ہمیں چیلنج تو کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگے کہ کوئی حلقہ قانون کے خلاف ہے تو اس کو بھی چیلنج کریں گے، انٹرا پارٹی الیکشن کا آرڈر غیر آئینی اور غیر قانونی تھا۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ مانتے ہوئے الیکشن کروائے، چیلنج کرنا ہمارا حق ہے، لارجر بینچ کے پاس اب تین آرڈر زیر سماعت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق کیس دائر نہیں کیا، کسی وکیل نے از خود انٹرا پارٹی الیکشن معاملے کو اسلام آباد میں چیلنج کیا ہے۔