پنگریو(نمائندہ خصوصی)پنگریواورگردونواح کے شہروں سمیت زیریں سندھ بھر کی زرعی منڈیوں میں پھٹی کے نرخ 9800 ہزار روپے سے کم ہوکر8000 فی من ہوگئے ہیں نرخوں میں اٹھارہ سوروپے فی من کمی سے کاشتکاروں میں تشویش کی گئی ہے
پنگریو۔شادی لارج۔نندو۔کھوسکی۔ملکانی شریف ٹنڈوباگو۔خلیفوقاسم۔زیروپواِئینٹ۔نیوی چک اورعلاقے کے دیگرچھوٹے بڑے شہروں اورقصبوں میں تاجروں نے پھٹی برساتی ہونے کاجوازبناکرنرخ اٹھارہ سوروپے فی من کم کردیے ہیں پھٹی کے نرخوں میں ہونے والی اس کمی کے باعث کاشتکاروں نے پھٹی کی چنائی کم کردی ہے
کاشتکارتنظیموں کے مطابق پھٹی کے ریٹ میں کمی تاجروں اورجننگ فیکٹری مالکان کی ملی بھگت کے باعث ہوئی ہے تاجروں نے زیریں سندھ میں ہونے والی بارشوں کے بعدجننگ فیکٹری مالکان سے سازبازکرکے نرخ کم کیے ہیں نرخوں میں ہونے والی اس کمی کے باعث زیریں سندھ کے کاشتکاروں کو مجموعی طورپرلاکھوں روپے کامعاشی نقصان ہورہاہے