لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعظم اور ن لیگی قائد نواز شریف کی گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ خود کو مظلوم کہنے والا آج تک دفاع میں کوئی رسید پیش نہیں کرسکا۔ایک بیان میں پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ شریف خاندان کی لوٹ مار کے قصے دہائیوں سے زبان زدِ عام ہیں، این آ ر او سے خود کو سرخرو کہنے والا نواز شریف ڈیل اور ضمانتوں کا مجموعہ ہے۔پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری معاشی کارکردگی کا اعتراف شہباز شریف حکومت میں اقتصادی سروے میں کیا گیا، پی ڈی ایم کی 17 ماہ کی حکومت میں معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ نواز شریف کو خصوصی ریلیف ان کی مایوسی میں اضافے کا سبب بن رہا ہے