لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ8 فروری 2024 کو ہونیوالے عام انتخابات میں پارٹی امیدواروں کے ٹکٹ کا ابھی فیصلہ نہیں کیا، کسی ضلع یا کسی حلقے میں کسی کو ابھی پارٹی ٹکٹ نہیں دیاگیا۔مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر پارٹی امیدواران کو ٹکٹ کے فیصلے سے متعلق تردید جاری کر دی۔ مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس جاری ہیں۔ جب یہ عمل مکمل ہوجائے گا تو پارٹی قائد محمد نوازشریف اور صدر محمد شہبازشریف کی منظوری سے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنےو الے امیدواروں کا باضابطہ اعلان کیاجائے گا۔ اِنشاءللہ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا سے گزارش ہے کہ غیرمصدقہ اور قیاس آرائیوں پر مبنی خبریں نہ دے۔