اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) احتساب عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف 190 ملین پاونڈز ریفرنس میں شریک ملزمان کے اشتہارجاری کردیئے۔شہزاد اکبر، زلفی بخاری، ضیاءالمصطفیٰ اور فرح گوگی کے اشتہار جوڈیشل کمپلیکس میں چسپاں کردیئے گئے ہیں۔ملزمان کو 6 جنوری کو اشتہار کے ذریعے احتساب عدالت میں طلب کیا گیا ہے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے احکامات پر ملزمان کے اشتہارات جاری کیے گئے ہیں۔