اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کی گرفتاری کے لیے انٹر پول کو خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایف آئی اے کو خط لکھا گیا جس کے بعد وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے انٹرپول کو خط لکھا۔واضح رہے کہ شہزاد اکبر کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں فراڈ اور نوسربازی کا مقدمہ درج ہے اور انہیں اسی مقدمے میں اشتہاری بھی قرار دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ شہزاد اکبر کو 190 ملین پاو¿نڈز سکینڈل کیس میں گرفتار کر کے 6 جنوری کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔