ملتان (اسپیشل رپورٹر ) تحریک لبیک پاکستان پی پی 217کے امیدوار چوہدری زاہد حمید گجر نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت نے جس طرح معیشت اور ملک کو لوٹا اور سابقہ حکومت ملک میں انتشار کو پھیلایا اگر تحریک لبیک پاکستان نے کا میابی حاصل کی اور نااہل حکمرانوں کو بھگائیں گے اور اس مشکل ترین صورت حال سے ملک کو نکالیں گے اور انشاءاللہ ملکی معاملات کو چلائیں گے اور ملک کو درپیش مسائل سے نکالیں گے اور ہر قسم کے ملکی اور غیر ملکی سازش کا خاتمہ کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضمنی الیکشن پی پی 217 اہلیان یوسی رنگیل پور اور نظیر ٹاﺅن میں شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا جس پر ضمنی الیکشن پی پی 217 اہلیان یوسی رنگیل پور اور نظیر ٹاﺅن نے تحریک لبیک کے امیدوار چوہدری زاہد حمید گجر کی حمایت کا اعلان کردیا اہلیان یوسی رنگیل پور نے تحریک لبیک کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا اور اہل علاقہ کہنا تھا کہ جھوٹے اور کھوکھلے دعوﺅں سے ہم تنگ آچکے ہیں اب آخری امید تحریک لبیک ہے جب دین تخت پر آجائے گا تو تمام مسئلے حل ہوجائیں جبکہ نظیر ٹاﺅن میں اہل علاقہ نے کارنر میٹنگ میں اہلیان علاقہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب ایمان دار لوگ اسمبلیوں میں ہونگے تو ملک ترقی کرے گا تحریک لبیک ہی ہمارے مسائل حل کرسکتی ہے اسی لئے ہمارا ووٹ سپورٹ تحریک لبیک پاکستان کیلئے ہیں پی پی 217کے امیدوار چوہدری زاہد حمید گجر نے ڈور ٹو ڈور کمپین کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس پر اہل علاقہ نے ان کی آمد کا تہہ دل سے استقبال کیا اور ان کے پوسٹرز اور بینرز اپنے ہاتھوں سے لگائے ۔