کراچی(نمائندہ خصوصی)ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص کی پارسی کمیونٹی کے وفد سے ملاقات۔ملاقات ڈنشا بی آواری کی سربراہی میں پاکستان رینجرز ہیڈ کوارٹر(سندھ) میں ہوئی-ملاقات کے دوران ڈی جی رینجرز(سندھ) نے کہاکہ قیام پاکستان سے آج تک پارسی کمیونٹی کے ہر شعبہ زندگی میں نمایاں خدمات ہیں اور پاکستان کی معاشی ترقی میں پارسی کمیونٹی پیش پیش ہے۔ پارسی کمیونٹی کے وفد نے پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے کراچی میں امن و امان قائم رکھنے میں رینجرز کی کاوشوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور اقلیتوں کے مذہبی تہواروں کے دوران سیکیورٹی اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔