ملتان ( نمائندہ خصوصی)
بزم احباب ملتان کے زیراہتمام ایوارڈ یافتہ کالم نگار، ناول نویس، افسانہ نگار، ادیب و ڈائریکٹر تعلقات عامہ ملتان سجاد جہانیہ کی چوتھی تصنیف "ٹاہلی والا لیٹر بکس” کی تقریب پزیرائی آج 24 جون، شام 5 بجے ملتان ٹی ہاؤس میں منعقد کی جائے گی۔ تقریب کی صدارت چوہدری محمد حسین جہانیہ ایڈووکیٹ کریں گے، مہمانان خصوصی ڈاکٹر اسد اریب، ڈاکٹر اطہر محبوب اور انجینئر عامر خٹک ہوں گے۔ تقریب سے شاکر حسین شاکر، افضل عاجز، صائمہ نورین بخاری،شیخ سلیم ناز، ندیم رحمان ملک، مرزا یاسین بیگ، عامر شہزاد صدیقی، راؤ تنویر ،رفیق احمد قریشی، خواجہ مظہر نواز، محمد عبداللہ اور رانا تصویر احمد اظہار خیال کریں گے جبکہ جمشید رضوانی اور فیاض احمد اعوان نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ تقریب میں ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں سے ادیب، دانشور، سماجی شخصیات خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔