اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزارت منصوبہ بندی نے وفاقی ترقیاتی پروگرام کے اخراجات کی تفصیلات جاری کردیں، دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 117 ارب 24 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کئے گئے۔دستاویز کے مطابق وفاقی ترقیاتی پروگرام کیلئے پانچ ماہ کیلئے 302 ارب روپے سے زیادہ فنڈز جاری کئے گئے۔ وفاقی وزارتوں اور ڈویڑنز کی ترقیاتی منصوبوں پر 101 ارب 68 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کئے، وفاقی ترقیاتی پروگرام کیلئے پانچ ماہ کیلئے 302 ارب روپے سے زیادہ فنڈز جاری کئے گئے ہیں ، وفاقی وزارتوں اور ڈویڑنز کی ترقیاتی منصوبوں پر 101 ارب 68 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کئے ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں پر 13 ارب روپے سے زیادہ خرچ ہوئے، وزارت آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں پر 16 ارب 12 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوئے،جاری دستاویز میں مزید کہا گیا ہے ارکان اسمبلی کی ترقیاتی سکیموں پر 29 ارب 42 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوئے، ریلوے ڈویڑن کے ترقیاتی منصوبوں پر 11 ارب 44 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوئے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں پر 5 ارب 96 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوئے، وزارت ہاوسنگ و تعمیرات کے ترقیاتی منصوبوں پر 3 ارب 70 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوئے۔