اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)ایف بی آر اور آئی ایم ایف تکنیکی ٹیم کے مذاکرات مکمل ہوگئے،آئی ایم ایف تکنیکی ٹیم نے ایف بی آر سے مذاکرات پر رپورٹ مرتب کرلی،ذرائع کے مطابق ایف بی آر تکنیکی ٹیم مرتب کی گئی رپورٹ نگران وزیر خزانہ کو پیش کرے گی،ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کا پلان آئی ایم ایف ٹیم سے شیئر کیا ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب بڑھانے کیلئے بھی ایف بی آر حکمت عملی سے آگاہ کیا، ایف بی آر نے نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا،ایف بی آر مرتب کی گئی رپورٹ میں سفارشات پر عمل کرے گا۔