کوہاٹ (نمائندہ خصوصی) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے پڑھے لکھے نوجوان ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں ۔ جدید تعلیم کا حصول ہماری ترجیح ہے ۔ موجودہ دور میں جدید تعلیم انتہائی اہم ہے ۔ اساتذہ ملک کے تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیڈٹ کالج کوہاٹ میں یوم والدین تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یوم والدین کی تقریب میں شرکت میرے لئے باعث اعزاز ہے ۔ جدید تعلیم کا حصول ہماری ترجیح ہے ۔ تعلیمی نظام کی کامیابی میں اساتذہ کا کردار انتہائی اہم ہے ۔ انھیں تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں والدین کا کردار بھی انتہائی اہم ہے ۔ مسابقت کی جدید دنیا میں اعلی تعلیم ہی کامیابی کی ضمانت ہے ۔ موجودہ دور میں جدید تعلیم انتہائی اہم ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ کیڈٹ کالج کا میٹرک اور انٹر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنا قابل ستائش ہے ۔ کیڈٹ کالج کوہاٹ میرا مادر علمی ادارہ ہے ۔ پڑھے لکھے نوجوان ملک کا روشن مستقبل ہیں ۔ نوجوانوں کو وقت کا بہترین استعمال کرنا چاہیے ۔ کیونکہ گزرا وقت کبھی واپس نہیں آتا ۔ خطاب کے دوران اپنے والد کا ذکر کرتے ہوے نگران وزیر اعظم کی آواز بھر آئی، ان کے تعلیمی کیرئیر اور شخصیت بنانے میں انکے والد کا کردار بہت اہم ہے ۔ اور وہ آج اپنے والد کو بہت مس کر رہے ہیں ۔