اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )اسلام آبادحرمت مسجد اقصیٰ اور امت مسلمہ کی زمہ داری کے عنوان سے اسلام آباد کنوینشن سینٹر میں قومی اجتماع منعقد ہوا پاکستان راہ حق پارٹی کے سربراہ اور مرکزی صدر محمد ابراہیم قاسمی صاحب اور مرکزی قانونی مشیر جناب ملک مظہر ایڈووکیٹ صاحب نے اس کنوینشن میں مسئلہ فلسطین اورفلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں پاکستان کی دینی سیاسی سماجی قیادت کی جانب سے تمام مکاتب فکر کا متفقہ قومی اجتماع منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور بین الاقوامی دنیا کے سامنے اپنا موقف رکھنے کے لیے اس پروگرام اور اور اس پروگرام کے ذریعے جاری ہونے والے اعلامیہ ، بیانیہ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور تمام عمائدین کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے کہ ہم ہر اس بیانیہ لائحہ عمل، حکمت عملی ،موقف اور اعلامیہ کے ساتھ کھڑے ہوں گے جو اس پلیٹ فارم سے متفقہ نشر کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا اس کے ساتھ ساتھ پاکستان راہ حق پارٹی ایک مطالبہ آپ کے سامنے رکھنا چاہتی ہے کہ او ائی سی اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیم یا اسلامی ممالک مل کرکسی اور پلیٹ فارم سے ایک مسلم امن فوج کے نام سے ایک فورس تشکیل دیں جو بالخصوص کشمیر اور فلسطین میں اپنا کنٹرول قائم کریں اور وہاں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو روکے اور انسانیت کے قتل عام کو روکے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان راہ حق پارٹی اس عمل کی شدید مخالفت اور مذمت کرتی ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے مغرب نے یہود و نصاری کی حکومتوں نے جس اسلامی ملک کے اوپر چاہا بغیر کسی جواز کے یلغار کی اور اس کو تہ و تیغ کیا دنیا کا امن مسلمانوں کے ایمانی نظریاتی جانی مالی تحفظ کے ساتھ مشروط ہے لہذا بین الاقوامی دنیا اپنے دہرے رویے کو ختم کرے اور فوری طور پر دنیا بھر کے تمام خطوں میں بالخصوص کشمیر اور فلسطین میں مسجد اقصی میں جاری قتل عام اور انسانیت کی بے حرمتی کو بند کروائے انہوں نے کہا کہ ہر ملک کے تحفظ اسکے مضبوط فوج سے ہوتی ہے اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ پاکستان ایک مضبوط فوج رکھتا ہے اور ہماری پارٹی ہر مشکل وقت اپنے فوج اور اداروں کے ساتھ کھڑی رہے گی ایڈووکیٹ ملک مظہر جاوید نے اپنے خصوصی بیان میں یہ بھی کہا کہ اسرائیلی جارحیت انٹرنیشنل لاء کی خلاف ورزی ہے اور اسے روکنا ہم سب کا فرض ہے