کراچی (کامرس رپورٹر)
انٹربینک میں ڈالرکے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہونے لگا ہے اور کاروبار کے دوران ڈالر 5 روپے سے زائد سستا ہوگیا ۔کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 5 روپے 43 پیسے سستا ہوکر 206 روپے 50 پیسےکا ہو گیا۔
یہ دو ماہ بعدانٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں سب سےزیادہ کمی ریکارڈ ہوئی ہے، کل 22 جون کو ڈالر 211 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا –