پشاور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے سابق سربراہ کی گرفتاری کے 121دن پورے ہوگئے ہیں تاہم تحریک انصاف کے کارکنوں اور قیادت میں جوش و خروش پہلے سے بھی زیادہ موجود ہے الیکش کمیشن فوری طور پر انتظامی افسران کی بطور آر اوز تقرری کا فیصلہ واپس لے اور غیر جانب دارانہ عدلتی افسران کو انتخابات کے انعقات کی ذمہ داریوں سونپ دے۔چیف کوارڈینیٹر پشاور ریجن پی ایم سی زبیر احمد قریشی کے مطابق سیاسی سرگرمیوں کی اجازت پی ٹی آئی کو دی جائے نگران حکومت فوری طور پر انتخابات کےلئے فنڈ کا اجراءکرے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کلین سیوپ کرے گی پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماﺅں کے خلاف بے بنیاد مقدمات کے اندراج ختم کیا جائے اور گرفتاریاں نہ کی جائے تحریک انصاف کے سربراہ عمران کو فوری طور پر رہا کیا جائے گرفتار کارکنوں کو بھی رہا کیا جائے تحریک انصاف کے ورکر کنونشن کےلئے تیاریاں شروع کردی ہے ۔