لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) ایس ایس پی لاڑکانہ سید عبدالرحیم شِیرازی نے تھانہ ولید کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے روزنامچہ عام، ایف آئی آر بک، تھانے کے مختلف رجسٹرز، مالخانہ، کیس پراپرٹیز کی گاڑیوں اور کیس پیپرز کا معائنہ کرکے جوانوں کا ٹرن آؤٹ بہتر بنانے اور اسلحہ ایمونیشن کی صفائی اور مینٹیننس پر زور دیا تاہم دورے کے دوران ایس ایس پی لاڑکانہ نے لاکپ کا معائنہ کیا اور صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔