راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے،حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے ،رپورٹ کے مطابق 02 دسمبر 2023 کو جانے والے 2597 افغان شہریوں میں 832 مرد، 678 خواتین اور 1087 بچے اپنے ملک چلے گئے،پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 404,909 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے،افغانستان روانگی کے لیے 98 گاڑیوں میں 315 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے