کراچی(نمائندہ خصوصی) کراچی سے عوامی رابطہ مہم کا آغازکر رہے ہیں امیدوارں کی درخواستیں موصول ہورہی ہیں مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے میں اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت جاری ہے اضلاع کے کاررکردگی اطمینان اظہار،اسرائیلی پروڈکٹس کا بایکاٹ کا اعلان کرتے ہیں،پوسٹررجاری، عام انتخابات میں حصہ کیلئے حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے، قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں مضبوط امیدوار میدان میں اتاریں گے۔ عوام انتخابات میں اپنے شعور کا مظاہرہ کریں اور اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں۔ ایسے لوگوں کو منتخب کر کے ایوانوں میں بھیجیں جو ان کے حقوق کیلئے آواز بلند کریں۔ ملک کو گھمبیر مسائل سے باہر نکالنے کیلئے مستحکم منتخب حکومت کا قیام نا گزیر ہے،سیاسی رہنماؤں سے اپیل ہے کہ ملک میں رواداری کو فروغ دیں۔ پاکستان راہ حق پارٹی خالصتاً جمہوری انداز میں جدوجہد کرتے ہوئے پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ الیکشن 2013 سے تاحال جمہوری جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں پاکستان کو اسلامی،فلاحی ریاست بنانا پاکستان راہ حق پارٹی کے بنیادی منشور میں شامل ہے۔ملک سے بے روز گاری،جہالت اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔اسلام کے نام پر بننے والے ملک کا چہرہ ملک کے لٹیروں نے مسخ کرکے رکھ دیا۔پانچ سالوں میں اربوں روپے کی دولت جمع کرنے والے عوام کے سامنے وضاحت کریں کہ انہوں نے اتنی بڑی دولت کس روزگار سے کمائی۔عوام ووٹ کی طاقت سے ملکی مفاد پر سودا بازی کرنے والوں کا راستہ روکیں اور پاکستان راہ حق پارٹی کے دست بازو بنیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی ترجمان اشرف میمن،راہ حق کراچی صدرمولاناعادل عمرو دیگررہنماؤں نے پاکستان راہ حق پارٹی کراچی ڈویژن کے اجلاس کے بعدپرہجوم پریس کانفرنس سے گفتگوکرتے ہوئے کہااجلاس میں تمام اضلاع اور ٹاؤنزکے صدور و جنرل سیکریٹریزاور نے شرکت کی۔ شرکائے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے اشرف میمن نے کہا ہے کہ پاکستان راہ حق پارٹی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اس کے لیئے ہم نے یو سیز سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں جو بہت جلد امیدواروں کے ناموں کا انتخاب کر کے مرکز کو بھیجیں گے مرکزی مشاورت کے بعد امیدواروں کے ناموں اعلان کیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ ووٹ ایک امانت ہے جس کا صحیح استعمال ہر پاکستانی کیلئے ضروری ہے۔ پاکستان راہ حق پارٹی کے انتخابی سیاست میں حصہ لینے کے اعلان کے بعد عوام میں غیر معمولی جوش و خروش واضح طور پردیکھنے میں آرہا ہے۔ عوام ووٹ کی طاقت سے کرپٹ اور بدعنوان سیاستدانوں کا راستہ روکیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک نظریے کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا سیکولر جماعتیں پاکستان کی اسلامی تشخص کو پامال کرنا چاہتی ہیں۔ پاکستان راہ حق پارٹی انتخابات میں ایسی طاقتوں کا راستہ روکے گی۔انہوں نے اس موقع پر کہاکہ اگر تمام مذہبی قوتوں نے انتخابات میں باہمی ربط اور اتحاد کا مظاہرہ کیا تو بہترنتائج سامنے آئیں گے۔