اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں طلباء یونینز کی بحالی ،سینیٹ وفاقی تعلیم کمیٹی آج بروز سوموار بل پر بحث کرے گی کمیٹی کا اجلاس چیرمین سینیٹر عرفان الحق صدیقی کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوگا اجلاس میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ،انٹرنیشنل اسلامک انسٹی ٹیوٹ اور ال اعلیٰ یونیورسٹی کے قیام کے بل پیش کئے جائیں گے اجلاس میں یونیورسٹی اساتذہ کے سروس سٹرکچر سمیت دیگر درپیش مسائل پر چیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کمیٹی کو بریفنگ دیں گے جبکہ مختلف اداروں کی جانب سے موصول ہونے والے پبلک پٹیشنز پر بھی متعلقہ حکام سے جواب طلبی کی جائے گی۔