لاہور (نمائندہ خصوصی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیس میں نیب کی مشکلات کم نہ ہو سکیں،طلبی پر راہ فرار کے 7 ماہ گزرنے کے باوجود نیب تاحال عثمان بزدار کا سراغ نہ لگا سکا۔عثمان بزدار آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 9 مئی کے بعد سے نیب لاہور پیش نہیں ہوئے،ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلی کی آخری لوکیشن کوئٹہ میں موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئیں۔سابق وزیر اعلی کے لاہور اور ڈی جی خان پتہ پر متعدد کال اپ نوٹس بھجوائے گئے۔عثمان بزدار کا کیس انکوائری سے انویسٹی گیشن اپ گریڈیشن میں بھی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہو سکی۔سابق وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈالنے کا بھی کوئی فائدہ موصول نہ ہوا۔