اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ 2018 میں آر ٹی ایس کو بیٹھا کر اقتدار میں لایا گیا،الیکشن کمیشن کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کروایا گیا ،انٹرا پارٹی الیکشن کے پورے فیصلے کو خفیہ رکھا گیا،15 منٹ میں سلیکشن کی گئی ،انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے کوئی ووٹر لسٹ فائنل نہیں کی گئی،مسلم لیگ ن نے انٹرا پارٹی الیکشن کروائے اور میڈیا پر رپورٹ بھی ہوئے ، پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن سلیکٹ کی عملی تصویر ہے،ہفتہ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاو¿نڈ کرپشن میں ملوث لوگوں آج اڈیالہ جیل میں موجود ہیں ،انٹرا پارٹی الیکشن پر الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے،جو اپنے انٹرا پارٹی الیکشن کو شفاف نہیں بنا سکے وہ پاکستان میں صاف اور شفاف الیکشن کروانے کا مطالبہ کر رہے ہیں ،آج پارلیمنٹری بورڈ کا اجلاس ہو گا اور اس کی صدارت نواز شریف کریں گے ،انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے اس وقت انکوائری میں کہا گیا کہ رقم لگائی گئی ،پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہئے،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اب اس پر نوٹس لیں گے تو ان کے خاندان کو گالیاں دی جائیں گی ،نواز شریف اور شہباز شریف عدالتوں میں پیش ہوئے کسی کو گالی نہیں دی گئی ،9 مئی کے واقعات میں ملوث ایک مافیا ہے جو ملک کے اندر افراتفری چاہتے ہیں ،پی ٹی آئی کس منہ سے الیون پلنگ فیلڈ اور صاف شفاف الیکشن کا مطالبہ کر رہی ہے،پی ٹی آئی نے ملک کے اندر معیشت کی تباہی مچاہی، اداروں کو تباہ کیا گیا ،پی ٹی آئی کے لوگوں نے اقتدار میں اپنے اثاثوں میں اضافہ کیا اور انگوٹھیاں غائب کی ،نواز شریف کو اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کی وجہ سے سزا سنائی گئی،مریم اونگزیب کا کہنا تھا کہ جیل کے اندر سے اب بھی تماشا کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی چیرمین نے کہا 9 مئی کا تماشا کارکنان نے کیا ،شہداءکے مجسموں کو توڑا گیا، مساجد کو جلایا گیا اور اب کیا گیا ہمیں نہیں پتہ ،انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے پریس ریلیز جاری کی گئی کہ الیکشن ہو گئے ،پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ اب کوئی بھی کھڑا نہیں ہو رہا، پارٹی تتربتر ہو گئی ہے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر بھی برا وقت آیا تھا کوئی بھی انکا ساتھ چھوڑ کر نہیں گیا ،عوام جان چکی ہے کہ یہ لوگ ملک کو نقصان پہنچانے کے لیے آئے تھے ،نواز شریف کو جب ہٹایا گیا کوئی گاڑی نہیں جلی ، کسی ہسپتال کو نقصان نہیں پہنچایا گیا ،نواز شریف نے کہا ہم 28 مئی والے ہیں 9 مئی والے نہیں ہے، فارن فنڈنگ کا فیصلہ کوئی نہیں بھولا،ی ٹی آئی بے نامی لوگوں کی جماعت ہے ،پی ٹی آئی کے دور میں گراف بنا کر لوگوں کو بیوقوف بنایا گیا تھا اب وہ لوگ کہاں ہیں۔