اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے دبئی میں COP28 کے موقع پر مالدیپ کے صدرڈاکٹر محمد معیزو سے ملاقات کی ہے ،دونوں رہنماﺅں کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے مالدیپ کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر ڈاکٹر محمد معیزو کو مبارکباد دی۔ دونوں رہنماﺅں نے پاکستان مالدیپ کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان موجود خیر سگالی سے فائدہ اٹھانے کا عزم کیا۔ انہوں نے اعلیٰ سطحی مکالمے اور باہمی طور پر فائدہ مند تعاون بالخصوص اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور سیاحت کے شعبوں میں بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے موسمیاتی تبدیلی اور کلائمیٹ جسٹس کے حوالے سے نتیجہ خیز نتائج پر پیش رفت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے باہمی تعاون کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا اور مینگرووز اور دیگر موسمیاتی مزاحمتی پودوں کی شجرکاری کے شعبے میں مہارت کے اشتراک پر تبادلہءخیال کیا۔ وزیراعظم نے مالدیپ کے صدر کو پاکستان کی جانب سے مالدیپ کی حکومت اور عوام کو مکمل حمایت کا یقین دلایا۔