اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ چینی کنسورشیم آف بینکس نے 2.3 ارب ڈالر قرض کی سہولت کے معاہدے پر دستخط کردئیے ہیں۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے قرض کی سہولت کے معاہدے پر گزشتہ روز دستخط کیے گئے تھے۔وزیر خزانہ کے مطابق معاہدے کے تحت چند دنوں میں رقم پاکستان کو موصول ہوجائے گی، سہولت فراہم کرنے پر چینی حکومت کے شکر گزار ہیں۔